گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان
Webdesk
|
13 Mar 2024
گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
ٹیکنالوجی کی سائٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل کی جانب سے صارفین کیلیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کی بدولت وہ بیک وقت متعدد ایپس کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد طاقتور پروسیسرکی حامل ڈیوائسز اور اچھے بینڈوتھ کا انٹرنیٹ رکھنے والے صارفین بہتر طریقے سے ڈاؤن لوڈنگ کر سکیں گے۔
اطلاعات ہیں کہ گوگل نے 2019 میں اس فیچر کا کامیاب تجربہ کیا تھا مگر اسے کسی وجہ سے تمام صارفین کیلیے متعارف نہیں کرایا گیا تاہم اب جلد دنیا بھر کے صارفین اسے متعارف کرانے جارہی ہے۔
اس فیچر سے قبل صارفین کو پلے اسٹور سے ایک وقت میں ایک ہی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت تھی تاہم نئے فیچر کے بعد صارفین دو سے تین ایپس بیک وقت ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔
گوگل کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا۔
Comments
0 comment