4 hours ago
گوگل میپس نے صارفین کو خوشخبری سنادی
Webdesk
|
20 Mar 2026
واٹس ایپ میں لوکیشن شیئرنگ کا عمل آسان ہے مگر اب گوگل میپس کے نئے فیچر نے واٹس ایپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل میپس کی جانب سے لوکیشن شیئرنگ کے عمل کو بہت زیادہ آسان اور سہل کردیا گیا ہے۔
اب آپ لوکیشنز کو براہ راست گوگل میپس سے بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔
اس کے لیے آپ گوگل میپس اوپن کرکے میپ میں اس بلیو آئیکون پر کلک کریں جو آپ کی لوکیشن کا عندیہ دیتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایسا کرنے پر ایک اوورلے ونڈو ظاہر ہوگی جس میں شیئر دس لوکیشن بٹن موجود ہوگا۔
اس پر کلک کرنے پر آپ کی موجودہ لوکیشن کا یو آر ایل بن جائے گا جسے آپ مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک ایکشن بٹن کی آزمائش کی جا رہی ہے جو بلیو آئیکون پر کلک کرنے کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔اس بٹن پر کلک کرکے آپ اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔
Comments
0 comment