گوگل نے کروم صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نے کروم صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

یہ فیچر اب کروم میں سیف براؤزنگ کے اسٹینڈرڈ موڈ پر دستیاب ہے جسے بائی ڈیفالٹ براؤزر میں ان ایبل کیا جائے گا۔
گوگل نے کروم صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

Webdesk

|

15 Mar 2024

کروم صارفین کی سہولت کے لئے دنیا میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل کی جانب سے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کی پرائیویسی مزید محفوظ ہوجائے گی۔ 

گوگل ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے گوگل نے کروم میں رئیل ٹائم سیکیورٹی کا اضافہ کردیا گیا ہے، تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ فیچر اب کروم میں سیف براؤزنگ کے اسٹینڈرڈ موڈ پر دستیاب ہے جسے بائی ڈیفالٹ براؤزر میں ان ایبل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سال قبل گوگل کروم کا سیف براؤزنگ فیچر خودکار طریقے سے ممکنہ غیر محفوظ یو آر ایل یا ویب لنکس کو ایک ایسی فہرست میں شامل کررہا ہے جو آپ کی ڈیوائس میں محفوظ ہوتی ہے۔

جب صارف کسی ویب سائٹ کا وزٹ کرتا ہے تو گوگل کی جانب سے فہرست میں اس یو آر ایل کو چیک کیا جاتا ہے اور پھر وارننگ جاری کی جاتی ہے۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو ہر 30 سے 60 منٹ میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، جس سے متعدد غیر محفوظ ویب سائٹس بھی کُھل جاتی ہیں۔

اس کی روک تھام کے لیے رئیل ٹائم پروٹیکشن فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ غیر محفوظ ویب لنکس کو تیزی سے گرفت میں لیا جاسکے اور صارفین کے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنایا جاسکے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!