گوگل نے ٹرانسلیشن سروس میں مزید 110 زبانیں شامل کرلیں

گوگل نے ٹرانسلیشن سروس میں مزید 110 زبانیں شامل کرلیں

گوگل نے اس بات کا اعلان ایک بلاگ میں کیا، سروس کو ایک ہزار زبانوں تک کرنے کا فیصلہ
گوگل نے ٹرانسلیشن سروس میں مزید 110 زبانیں شامل کرلیں

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2024

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے صارفین کی آسانی کے لیے ٹرانسلیٹ فیچر میں مزید 100 سے زائد زبانیں شامل کرلی ہیں۔

کمپنی نے یہ اطلاع ایک بلاگ کے ذریعے دی اور بتایا کہ گوگل ٹرانسلیٹ میں 110 مزید نئی زبانیں شامل کی گئیں ہیں اور یہ اب تک کی سب سے بڑی توسیع ہے۔

گوگل نے مزید کہا، "ہم 1,000 زبانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے مصنوعی ذہانت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے سپورٹ کیا جائے گا۔

گوگل کے بعد شامل کی گئیں نئی زبانیں 614 ملین سے زائد لوگوں کی نمائندگی کرتی ہیں جو دنیا کی تقریبا 8 فیصد آبادی بنتی ہے۔

نئی زبانوں میں، 25 فیصد افریقی فون، کیکونگو، لو، گا، سواتی، وینڈا اور وولف سمیت دیگر شامل ہیں۔

گوگل نے 2022 میں ٹرانسلیشن سروس میں 24 نئی زبانیں شامل کیں اور اب یہ تعداد 1000 تک بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔ موجودہ اضافے کے بعد، گوگل اب 243 زبانوں کے لیے ترجمے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!