آج سے روزانہ پانچ ہزار موبائل سمز بلاک ہوں گی

آج سے روزانہ پانچ ہزار موبائل سمز بلاک ہوں گی

ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے نمبرز پر کمپنیز ایکشن لینے کی پابند ہوں گی
آج سے روزانہ پانچ ہزار موبائل سمز بلاک ہوں گی

ویب ڈیسک

|

13 May 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سفارش پر پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں نے یومیہ بنیاد پر پانچ ہزار سمیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نان فائلر ز کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں موبائل سمیں بند کی جارہی ہیں۔

ابتدا میں پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کے فیصلے کی مخالفت کی تاہم  بعد میں مذاکرات اور قانونی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر موبائل سروس کمپنیوں نے رضا مندی ظاہر کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے ایک روز قبل تین ہزار سموں کا پہلا بیج بھیجا گیا جس کو بلاک کر کے موبائل کمپنیز نے مزید پانچ ہزار نان فائلرزکو انتباہی پیغامات بھیجے اور پھر ہفتے کو پانچ ہزار سمیں بند کردیں، اسی طرح تیسرا بیج اتوار کو ایف بی آر نے بھیجا جس پر کمپنیوں نے مزید پانچ ہزار سمیں بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق کمپنیاں مینوئل طریقے سے سمز بلا ک کررہی ہیں اور نمبر کھلنے کے لیے اب ایف بی آر کی اجازت درکار ہوگی جبکہ سم ٹیکس فائل کرنے پر آٹو میٹڈ سسٹم کے تحت  خود بہ خود آن بھی ہوجائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روزانہ پانچ ہزار نمبر وں کے بیجز بھیجے جائیں گے اور پھر اُن کے خلاف کارروائی کر کے کمپنیاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رپورٹ ارسال کریں گی۔

پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ 25 ہزار کے قریب نان فائلرز کی سمز بلاک کی جائیں گے اور پھر دوسرے مرحلے میں اُن کے گیس بجلی کے کنکشنز بھی کاٹے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!