کمپیوٹر کے کی بورڈ میں 30 سال بعد نئے بٹن کا اضافہ، یہ کیا کام کرے گا؟ جانیے

کمپیوٹر کے کی بورڈ میں 30 سال بعد نئے بٹن کا اضافہ، یہ کیا کام کرے گا؟ جانیے

اس سے قبل 1994 میں مائیکروسافٹ نے کی بورڈ میں تبدیلی کی تھی
کمپیوٹر کے کی بورڈ میں 30 سال بعد نئے بٹن کا اضافہ، یہ کیا کام کرے گا؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2024

کمپیوٹر بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی مائیکروسافٹ نے 30 سال میں پہلی بار کی بورڈ میں اہم تبدیلی کردی، جس پر صارفین بھی حیران ہوئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے نئے کی بورڈ میں اسپیس کے سیدھے ہاتھ پر جہاں پہلے ALT کا بٹن ہوتا تھا اُس سے قبل ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو پائلٹ کی کا نام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسٹینٹڈرڈ کی بورڈ میں 104 بٹن ہوتے تھے تاہم اب نئے کی بورڈ میں 105 بٹن ہوں گے۔

نئے بٹن سے کیا کام ہوسکے گا؟

اس بٹن کی مدد سے صارفین مائیکرو سافٹ کے مصنوعی ذہانت کے حامل پروگرامز تک براہ راست رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Microsoft is adding a new key to PC keyboards for the first time since 1994  | Ars Technica

کمپنی نے کی بورڈ میں ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’پائلٹ بٹن کو شامل کرنے کا مقصد غیر معمولی یا مشکل آپریشنز کی انجام دہی میں مدد فراہم کرنا ہے‘۔

’اس بٹن کی مدد سے ای میلز تحریر کرنا، خلاصہ کرنا یا پریزینٹیشنز کی مصنوعی ذہانت کے پروگرام کی مدد سے تصویر بنانا انتہائی آسان ہوگا اور سب سے بڑھ کر صارف کا وقت بھی بچے گا اور یہ تبدیلی والا کی بورڈ مارکیٹ میں فروری کے آخر سے دستیاب ہوگا۔

Microsoft is changing your keyboard with this AI button to call chatbots, here's how it will look and more

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے اس سے قبل 102 کیز والے کیبورڈ میں ونڈوز کے دو بٹنوں کا 1994 میں اضافہ کیا تھا، جس کی مدد سے پروگرام تک ایک کلک پر رسائی ممکن ہوگئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!