کے پی میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

کے پی میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا پالیسی کے اہم نکات درج ہیں۔
کے پی میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

Webdesk

|

15 Sep 2024

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو خلاف ورزی پرکارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آر پی او اور ڈی پی اوز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر وہ محکمانہ کارروائیاں کریں۔خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال سے محکمہ کی ساکھ خراب ہوتی ہے۔

صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا پالیسی کے اہم نکات درج ہیں۔

پالیسی کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں پر پابندی ہوگی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پر پرسنل اکاونٹس کی پروفائل پکچر میں باوردی فوٹو اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ نہ کریں۔

پالیسی بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا مقصد محکمہ پولیس کی سالمیت کو یقینی بنانا اور پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان معلومات کی موجودگی سے نہ صرف محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے بلکہ دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!