لاہور بھر میں’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس شروع

لاہور بھر میں’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس شروع

اب تک لاہور میں 40لاکھ سے زائد شہری مفت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرچکے ہیں
لاہور بھر میں’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس شروع

Webdesk

|

4 Jul 2024

لاہور: لاہور بھر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس کا استعمال جاری ہے، سیف سٹی نیٹ ورک  کے ذریعے مفت وائی فائی سروس فراہم کی جار ہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک لاہور میں 40لاکھ سے زائد شہری مفت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرچکے ہیں، یومیہ اوسط 65 ہزار لوگ فری وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔

 ترجمان سیف سٹیزکے مطابق سیف سٹی نیٹ ورک سائبر سیکیورٹی ،فائر والز اور دیگر سسٹم سیکیورٹی پروٹوکولز کی بدولت محفوظ ہے،لاہور میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 450 تک کی جائے گی۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں فری وائی فائی پراجیکٹ قصور ، ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع تک لے جایا جائے گا۔

فری وائی فائی پوائنٹس کی تنصیب عوامی مقامات، سکولوں، ہسپتالوں، اور پارکوں کے قریب کی گئی ہے،شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فری وائی فائی سروس ٹیکسی رائیڈ بک کرنے کیلئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے، فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو سٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!