میٹا نے ٹرمپ پر عائد پابندیاں ختم کردیں
ویب ڈیسک
|
14 Jul 2024
نیویارک: میٹا نے كہا ہے كہ وہ امریكی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ كے فیس بک اور انسٹاگرام اكاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے۔
ٹرمپ پر یہ پابندیاں 2021 میں سابق امریكی صدر كے حامیوں كی جانب سے امریكی كیپیٹل ہل پر پرتشدد حملے كے بعد اقدامات كے طور پر لگائی گئی تھیں۔
خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی، كے مطابق میٹا كے بیان میں كہا گیا ہے كہ 'ریپبلكن پارٹی كے نامزد امیدوار كے طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید معطلی كی سزاؤں كے تابع نہیں ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ كے فیس بک اور انسٹاگرام اكاؤنٹس كو 6 جنوری 2021 كو ان كے حامیوں كے امریكی كیپیٹل ہل پر حملے كے ایک دن بعد غیر معینہ مدت كے لیے معطل كر دیا گیا تھا، اور یہ پایا گیا تھا كہ انہوں نے سوشل میڈیا پر تشدد میں شامل لوگوں كی تعریف كی تھی۔
فروری 2023 میں ان كے اكاؤنٹس كو مستقبل میں خلاف ورزیوں كے لیے جرمانے كے خطرے كے ساتھ بحال كر دیا گیا تھا، تاہم میٹا نے اب یہ اضافی پابندی ہٹا لی ہے اور اپنے بلاگ پوسٹ میں لكھا كہ 'سیاسی اظہار كی اجازت دینے كے لیے ہماری ذمہ داری كا اندازہ لگاتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں كہ امریكی عوام كو ایک ہی بنیاد پر صدر كے لیے نامزد امیدواروں كے مؤقف كو سننے كا موقع ملنا چاہیے‘۔
Comments
0 comment