انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ کب حل ہوگا؟ حکومت نے تاریخ بتادی

انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ کب حل ہوگا؟ حکومت نے تاریخ بتادی

پارلیمانی سیکریٹری کی قومی اسمبلی میں یقین دہانی
انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ کب حل ہوگا؟ حکومت نے تاریخ بتادی

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ رفتار کا مسئلہ حل ہونے کا مہینہ بتادیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن عالیہ کامران نے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وی پی این کی رجسٹریشن کا قانون ہی موجود نہیں تو ڈرامہ کیوں کیا جارہا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری ساجد مہدی نے کہا کہ ہمارے پاس ایڈوانس ٹیکنالوجی نہیں جس کی وجہ سے مسئلہ آرہا ہے، بہت جلد فائیو جی پہ جارہے ہیں سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار اتنی تیز بھی نہیں اور اتنی سست بھی نہیں، پاکستانی کو بہت سائبر سیکورٹی تھریٹ ہیں اور اس وجہ سے انٹرنیٹ کو بے لگام نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اپریل تک بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!