پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ
چین کے تعاون سے یہ مشن چاند پر بھیجا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
3 May 2024
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔
انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔
اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا گیا تھا۔
یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔
Comments
0 comment