پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

پاکستان نے چین کے تعاون سے مشن کو خلا میں روانہ کیا ہے
پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2025

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او 1 لانچ کردیا۔

پاکستانی ادارے سپارکو نے چین کے تعاون سے یہ سٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا جس کی روانگی کے مناظر سیٹلائٹ ریسرچ سینٹر لاہور میں دکھائے گئے۔

سپارکو کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے جسے ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 مشن کا آغاز اسپیس سائنس اور پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں سپارکو کی لگن اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان کا پہلا ملٹی مشن سیٹلائٹ ‘پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے Xichang سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!