پاکستانی فری لانسرز کو فروری سے پے پال پر رقم موصول ہونا شروع ہو جائے گی

پاکستانی فری لانسرز کو فروری سے پے پال پر رقم موصول ہونا شروع ہو جائے گی

فری لانسرز کو بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلیے بس چھوٹا سا ثبوت دکھانا ہوگا
پاکستانی فری لانسرز کو فروری سے پے پال پر رقم موصول ہونا شروع ہو جائے گی

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2024

نگراں وزیر آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ 10,000 فری لانسرز فروری میں پے پال سے ادائیگیاں وصول کرنا شروع کر دیں گے۔

ایک تقریب سے گزشتہ روز اسلام آباد میں خطاب کے دوران ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ "ہم فروری میں پہلا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت پاکستان میں 10,000 فری لانسرز پے پال کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنا شروع کر دیں گے''۔

 انہوں نے کہا کہ پروگرام کو مارچ میں بڑھایا جائے گا تاکہ ملک بھر میں پے پال اور اسٹرائپ سے ہر کسی کو ادائیگیوں تک رسائی دی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پے پال خود پاکستان نہیں آ رہا ہے کیونکہ پے پال سے کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ترسیلات زر کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 وزیر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے پروگرام کے تحت فری لانسرز کو پے پال اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ملک سے باہر پے پال اکاؤنٹ ہولڈرز ادائیگی کریں گے اور فنڈز فری لانسرز کے اکاؤنٹس میں جمع کرائے جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے فری لانسرز کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے جنہیں Fiverr، Upwork، Elance، Toptal، یا Crossover پر اکاؤنٹ رکھنے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

 عمر سیف نے بتایا کہ "آئی ٹی انڈسٹری میں 50 فیصد ڈالر برقرار رکھنے کی پالیسی ہوگی، مطلب یہ ہے کہ آپ جو کچھ بھی کمائیں گے، آپ اس کا 50 فیصد ڈالر اکاؤنٹ میں رکھ سکتے ہیں،" وزیر نے کہا۔ "آپ کو اس بینک سے ایک ڈیبٹ کارڈ ملے گا تاکہ آپ اس رقم کو اندرون ملک یا ملک سے باہر آزادانہ طور پر خرچ کر سکیں۔"

 مزید برآں، ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فری لانسرز کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید ترین انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے ای-روزگار مراکز قائم کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!