پی ٹی اے کی جلد تمام غیر اخلاقی مواد ڈیلیٹ کرنے کی یقین دہانی

پی ٹی اے کی جلد تمام غیر اخلاقی مواد ڈیلیٹ کرنے کی یقین دہانی

ایسا مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہاہے، پی ٹی اے کڑی نگرانی کرے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
پی ٹی اے کی جلد تمام غیر اخلاقی مواد ڈیلیٹ کرنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سندھ ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انٹرنیٹ پر شیئر کردہ غیر اخلاقی تمام مواد جلد ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے ججز کو بتایا کہ اب تک فحش مواد 24 ویب سائٹس سے ہٹایا گیا ہے جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔

انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہر قسم کا غیر اخلاقی مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔ 

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ غیر اخلاقی مواد ہمارے معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہا ہے، پی ٹی اے اس معاملے کی کڑی نگرانی کرے۔

عدالت نے فحش اور غیر اخلاقی مواد رکنے کی درخواست پر پی ٹی اے کا جواب آنے کے بعد سماعت کو چار اپریل تک ملتوی کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!