پی ٹی آئی جلسہ، پاکستان بھر میں واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا ایپس سروس اچانک متاثر

پی ٹی آئی جلسہ، پاکستان بھر میں واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا ایپس سروس اچانک متاثر

ڈاؤن ڈیڈیکٹر نامی پلیٹ فارم نے بھی سروس متاثر ہونے کی تصدیق کردی
پی ٹی آئی جلسہ، پاکستان بھر میں واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا ایپس سروس اچانک متاثر

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2024

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک بار پھر اچانک ملک بھر میں واٹس ایپ, انسٹاگرام سروس اچانک تعطل کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں صارفین کو شام چھ بجے کے بعد سے واٹس ایپ سروس میں تعطل نظر آیا۔

سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین واٹس ایپ پر کوئی ویڈیو، آڈیو نہیں بھیج پارہے جبکہ ٹیکسٹ کی صورت میں اُن کا پیغام سینڈ ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے بھی واٹس ایپ سروس میں خلل کی تصدیق کی اور بتایا کہ صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والے آڈیو، ویڈیوز میسجز کو بھی ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہیں جبکہ انسٹاگرام پر صارفین کو فیڈ بھی نظر نہیں آرہی اور نہ ہی وہ کوئی تصویر شیئر کر پارہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!