سعودی عرب نے آلودگی پر قابو پانے کیلیے جدید احرام متعارف کرادیا

سعودی عرب نے آلودگی پر قابو پانے کیلیے جدید احرام متعارف کرادیا

جلد سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر یہ تیار ہوکر دنیا بھر میں جائیں گے
سعودی عرب نے آلودگی پر قابو پانے کیلیے جدید احرام متعارف کرادیا

ویب ڈیسک

|

17 Mar 2025

سعودی عرب نے آلودگی پر قابو پانے کیلیے ایک م نئے منصوبے ’ماحول دوست احرام‘ کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد استعمال شدہ احراموں کو ری سائیکل کرکے انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بنانا ہے۔ 

یہ اقدام اسلامی روایات کے احترام کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے۔

اس منصوبے کے تحت استعمال شدہ احراموں کو ایک سرکلر ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ سسٹم کے ذریعے نئے اور ماحول دوست احراموں میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

یہ اقدام سعودی انویسٹمنٹ ری سائیکلنگ کمپنی اور ماحولیاتی فیشن فرم ’تدویم‘ کے اشتراک سے عمل میں لایا گیا ہے۔

فیشن کمیشن کے سی ای او براق کیکمک کے مطابق، احرام ایک ایسا لباس ہے جو خاص طور پر عمرے اور حج کے دوران بڑی تعداد میں استعمال ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پائیدار طریقوں کو فروغ دینا، صارفین میں ری سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی بڑھانا، اور سعودی عرب میں سرکلر ٹیکسٹائل معیشت کو تقویت دینا ہے۔

یہ اقدام ٹیکسٹائل فضلے کو کم کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف مذہبی روایات کا احترام برقرار رہے گا بلکہ ماحول دوست فیشن کو بھی فروغ ملے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!