سال 2025 کے آغاز پر بڑی خبر، موبائل اور انٹرنیٹ بغیر سگنل کے چلیں گے
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے میدان سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسٹار لنک اور ایکس کے بانی ایلون مسک نے بغیر سگنل کے موبائل فون سروس دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس پر اُن کی کمپنی کام بھی کررہی ہے۔
اسپیس ایکس کمپنی ’ڈائریکٹر 2 سیل‘ نامی سیٹلائٹ سروس پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین بغیر سگنل کے دنیا کے کسی بھی کونے سے کال کرسکیں گے۔
ایکس کمپنی کے مطابق اس سروس کی ایک اچھی بات یہ ہوگی کہ صارفین کو اپنے موبائل میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کرنا ہوگی تاہم ڈیوائس کو ایل ٹی ای سپورٹڈ ہونا ضروری ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ سیٹلائٹ کے ذریعے موبائل رابطوں کا سلسلہ دنیا کو ایک نئے دور میں داخل کرے گا اور پھر کرہ ارض کے ہر کونے میں کالز کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ سروس یوکرین میں متعارف کرائی جائے گی جس کے لیے یوکرین کی موبائل آپریٹر کمپنی نے اسٹار لنک کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
ابتدا میں سروس صرف میسجز تک محدود ہوگی تاہم چھ ماہ کے اندر اس کو وائس کال اور ڈیٹا سروس تک بھی بڑھایا جائے گا۔
Comments
0 comment