صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے اسٹیٹس میں نیا فیچر پیش کردیا

صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے اسٹیٹس میں نیا فیچر پیش کردیا

اس فیچر کے بعد صارفین کو مخصوص پیغام بھیجنے میں مزید آسانی ہوجائے گی
صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے اسٹیٹس میں نیا فیچر پیش کردیا

Webdesk

|

18 Sep 2024

پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن نے ایک زبردست فیچر متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری کی طرز کا ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلے صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے تھے تو اسے سب دیکھتے تھے۔

اب واٹس ایپ کے اس فیچر کے بعد صارف کسی بھی اسٹیٹس پر مخصوص نمبر کو ٹیگ کر سکے گا جو اُس کے واٹس ایپ پر مینشن ہوجائے گی اور پھر وہ اسٹیٹس دیکھ لے گا۔

اس فیچر کو آزمائش کیلیے بیٹا ورژن صارفین کیلیے متعارف کرایا گیا ہے اور کامیاب آزمائش کے بعد اسے دنیا بھر کے صارفین کیلیے متعارف کرایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق نئے فیچر پر جب اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر کے کسی کو منیشن کیا جائے گا تو پھر دوسرا کوئی نمبر اسے دیکھ نہیں سکے گا جبکہ ٹیگ کرنے والے دوست کو چیٹ کی صورت میں پیغام موصول ہوجائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!