سائنس کی دنیا میں بڑی پیشرفت، انسانوں سے ملتی جلتی الیکٹریکل زبان بھی ایجاد

سائنس کی دنیا میں بڑی پیشرفت، انسانوں سے ملتی جلتی الیکٹریکل زبان بھی ایجاد

جنوبی کوریا کے ماہرین نے الیکٹریکل زبان ایجاد کی جو چکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے
سائنس کی دنیا میں بڑی پیشرفت، انسانوں سے ملتی جلتی الیکٹریکل زبان بھی ایجاد

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

 انسان کے جسم میں موجود اہم عضو زبان اگر منہ میں نہ ہو تو شاید ہم بول نہ سکیں اور چکھنے کی صلاحیت سے بھی محروم رہیں۔

زبان کا قدرتی طور پر تعلق دماغ کے اُس حصے سے ہے جو ذائقے اور دماغ میں آنے والی باتوں کو الفاظ کی صورت میں پیش کرتی ہے۔

اب جنوبی کوریا کے سائنسی ماہرین نے انسانی زبان کی طرح ایک ایسی الیکٹرانک زبان تیار کی ہے جو چکھنے کی حس رکھتی ہے۔

ڈائیگو گیونگ بک انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے الیکٹریکل زبان کو تیار کیا، جو کھانے، مشروبات اور ادویات سمیت دیگر چیزوں کے ذائقے کے بارے میں بتانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Korean Scientists Electronic Tongue Invented

ماہرین کے مطابق الیکٹرانک زبان میں ایک سینسر نصب کیا گیا ہے جو ذائقہ محسوس کرنے اور اس کی شناخت کر کے درست اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ الیکٹرانک زبان میں نصب کیا گیا سینسر انسانی زبان کی طرح کام کرتا اور کیمیائی معلومات کو بھی الیکٹریکل سنگنلز میں تبدیل کر کے مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

سائنسی ماہرین نے اس ایجاد کو ایک بڑا انقلاب اور پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!