ترکیہ میں غار سے ساڑھے 3 لاکھ سال قدیم پتھر کی مسجد اور گھر برآمد
غار میں کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو ایک وادی ملی ہے
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2024
ترکی کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک غار سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ سال قدیم تہذیب اور پتھر کے مکانات دریافت کیے ہیں جو بالکل صحیح سلامت ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ماہرین نے ماردین کے علاقے ویزلتیپ میں موجود وادی کے ایک غار الو کوئے میں کھدائی کے دوران یہ قیمتی اور انتہائی اہم تہذیب و مکانات دریافت کیے۔
مذکورہ غار ماردین شہر سے بیس کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ دریافت ہونے والی وادی نے رومن، سلجوق اور عثمانی ادوار سمیت دیگر دیکھیں ہوں گے۔
اس غار سے دریافت ہونے والی وادی میں تاریخی قلعے، محلات، مزارات، مساجد، خانقاہوں، گرجا گھروں اور پتھروں کے مکانات کی باقیات شامل ہیں۔
Comments
0 comment