ٹک ٹاک کا نیا ٹرینڈ: 12 انگورکھا کر اپنی قسمت کو جگائیں!
Webdesk
|
1 Jan 2025
نئے سال کی رات ایک دلچسپ اور منفرد روایت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی، جس میں آدھی رات کو 12 انگور کھا کر محبت اور خوش قسمتی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ روایت 1880 کی دہائی میں اسپین سے شروع ہوئی، جہاں انگوروں کی اضافی فصل کو استعمال کرنے کے لیے نئے سال کے آغاز پر 12 انگور کھانے کی رسم کو متعارف کرایا گیا تھا۔
یہ روایت اسپین اور لاطینی امریکہ میں وقت کے ساتھ مشہور ہوتی چلی گئی اور اب دنیا بھر میں لوگ اسے نئے سال کی خوشیوں کے ساتھ منسلک کرنے لگے ہیں۔
ٹک ٹاک پر صارفین نے 12 انگور کھانے اور میز کے نیچے بیٹھ کر محبت اور خوش قسمتی کی دعائیں مانگنے کی ویڈیوز نے روایت کو ایک نیا موڑ دے دیا۔
یہ روایت اتنی وائرل ہوئی کہ دنیا کے گروسری اسٹورز میں انگور کی طلب بڑھ گئی۔ کئی مقامات پر انگور دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مایوسی کا شکار ہوگئے۔
یہ نیا سال کا منفرد ٹرینڈ، جس میں لوگ محبت اور خوش قسمتی کی امیدیں لیے 12 انگور کھاتے ہیں، نہ صرف تاریخ کا حصہ بن چکا ہے بلکہ نئے سال کی تیاریوں میں بھی دلچسپ موڑ لایا ہے۔
Comments
0 comment