ٹک ٹاک امریکا میں پابندی کا قانونی توڑ تلاش کرنے میں کامیاب

ٹک ٹاک امریکا میں پابندی کا قانونی توڑ تلاش کرنے میں کامیاب

امریکا میں گزشتہ ماہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی ہے
ٹک ٹاک امریکا میں پابندی کا قانونی توڑ تلاش کرنے میں کامیاب

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے خلاف فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ضلع کولمبیا کی فیڈرل کورٹ میں کمپنی نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹ سے پاس کردہ بل اور امریکی صدر کی جانب سے کی منظوری عوام کے خلاف ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی منظوری کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی امریکی آئین کی پہلی شق کی خلاف ورزی ہے جس میں عوام کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی تحفظات پر کمپنی نے امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ بھی طے کیا ہے جبکہ کمپنی نے امریکی صارفین کی حفاظت کیلیے پلیٹ فارم پر دو ارب ڈالرز اضافی بھی خرچ کیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!