ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور
ویب ڈیسک
|
14 Mar 2024
امریکا نے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی زیر ملکی سوشل میڈیا کی مشہور ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندگان نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
اس بل میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو 6 ماہ میں اپنے امریکا میں اثاثے بیچنے کی ہدایت کی گئی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹک ٹاک پر پابندی عائند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
ٹک ٹک پر پابندی کا بل سینٹ سے منظوری اور امریکی صدر کے دستخط کرنے کے بعد باقاعدہ قانون بن جائے گا۔
اُدھر چین کے وزارت خارجہ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے بل کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو جب ٹک ٹاک کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا تو پھر بلاجواز پابندی عائد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقابلہ نہیں جتا جاسکتا بلکہ یہ اقدامات کاروباری سرگرمیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور اس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں فقدان پیدا ہوسکتا ہے۔
Comments
0 comment