ٹک ٹاکرز کیلیے 3 ماہ میں 13 لاکھ روپے کمانے کا موقع

ٹک ٹاکرز کیلیے 3 ماہ میں 13 لاکھ روپے کمانے کا موقع

یہ پیش کش میٹا نے ٹک ٹاکرز کو کی ہے
ٹک ٹاکرز کیلیے 3 ماہ میں 13 لاکھ روپے کمانے کا موقع

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2025

میٹا نے ٹک ٹاک کے تخلیق کاروں کو بھاری کیس اور بونس دینے کا مشروط اعلان کیا ہے۔

میٹا نے کنٹینٹ کریئٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ٹک ٹاک صارفین کو کیش بونس، مواد کے معاہدے اور کمیونٹی بڑھانے میں تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ٹک ٹاک تخلیق کار تین ماہ تک فیس بک اور انسٹاگرام پر ریلز پوسٹ کریں، ایسا کرنے پر انہیں 5 ہزار ڈالر یعنی 13 لاکھ تقریبا 40 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

پروگرام کا حصہ کیسے بنا جائے؟

ان تخلیق کاروں کو فیس بک کے مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی بھی دی جائے گی، جو ویڈیوز، تصاویر اور متن کی پوسٹس پر پیسے کمانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، میٹا کچھ ٹک ٹاک تخلیق کاروں کو مواد کے معاہدے بھی فراہم کرے گا تاکہ انسٹاگرام اور فیس بک پر ان کے سامعین کو بڑھانے میں مدد کی جا سکے۔  

میٹا ویریفائیڈ کا ٹرائل

کچھ تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کا ایک سالہ ٹرائل بھی دیا جائے گا، جس میں تصدیق شدہ بیج، اکاؤنٹ سپورٹ، اور جعلی اکاؤنٹس سے تحفظ شامل ہوگا۔ تاہم، کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس کو یہ سہولت دی جائے گی۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!