ٹیلی گرام صارفین کے لئے اہم خبر، پالیسی میں بڑی تبدیلی
Webdesk
|
10 Sep 2024
دنیا بھر میں مشہور میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کے صارفین ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ ادارے نے مواد کنٹرول کرنے سے متعلق پالیسی خاموشی سے تبدیل کردی۔
ٹیلی گرام کا اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ کوئی بھی صارف اب اپنی نجی اور گروپ چیٹ میں غیر قانونی مواد کے بارے میں ادارے کو مطلع کرسکے گا۔ اطلاع ملنے پر ٹیلی گرام کے منتظمین مواد کی جانچ پڑتال کریں گے۔
ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاول دروف کی جانب سے ایپ کے لیے چند نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد غیرقانونی مواد، بوٹس اور دھوکے بازوں کی راہ روکنا ہے۔
ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں گزشتہ روز انہوں نے لکھا کہ ایپ کے 99 اعشاریہ 99 فیصد صارفین کا جرائم سے کچھ لینا دینا نہیں صرف صفر اعشاریہ صفر صفر ایک صارفین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور پلیٹ فارم کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جس سے ہمارے تقریبا ایک ارب کے قریب صارفین کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک خصوصی بٹن فراہم کیا ہے، تمام چیٹ گروپس میں رپورٹ کا بٹن موجود ہے۔ کسی بھی خطرناک یا قابلِ اعتراض مواد کی موجودگی پر یہ بٹن دبا کر ادارے کے ماڈریٹرز کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment