واٹس ایپ استعمال کرنے والے انسٹاگرام صارفین کیلیے اچھی خبر

واٹس ایپ استعمال کرنے والے انسٹاگرام صارفین کیلیے اچھی خبر

تمام صارفین کو جلد یہ سہولت دستیاب ہوگی
واٹس ایپ استعمال کرنے والے انسٹاگرام صارفین کیلیے اچھی خبر

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2023

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک نیا فیچر تیار کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس فوری طور پر انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے اور اب اسی طرز کا فیچر انسٹاگرام صارفین کیلیے بھی پیش کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق شیئر کردہ واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام کی اسٹوریز پر شیئر کیا جائے گا جو 24 گھنٹوں تک نظر آئے گا، اس پر تصاویر، ویڈیوز، جف اور ٹیکسٹ کو شیئر کیا جاسکے گا۔

البتہ کمپنی نے اس فیچر میں یہ آپشن رکھا ہے کہ صارف اپنی مرضی سے اسٹیٹس کیلیے صارفین کا انتخاب کرسکے گا۔

فی الوقت واٹس ایپ اسٹیٹس کو تین طریقوں ’سب کے ساتھ، کچھ افراد کے علاوہ سب کے ساتھ یا منتخب افراد کے ساتھ ‘ شیئر کرنے کی سہلت ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق ایسے فیچر، جس سے صارفین انسٹاگرام پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کر سکیں گے،اس کے متعدد فوائد ہوں گے جن میں سب سے اہم وقت کی بچت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!