واٹس ایپ کی دنیا میں بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کی دنیا میں بہترین فیچر کا اضافہ

حالیہ ماہ کے دوران واٹس ایپ میں بیشتر تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
واٹس ایپ کی دنیا میں بہترین فیچر کا اضافہ

Webdesk

|

23 May 2024

واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک دلچسپ فیچر کا ممکنہ اضافہ ہونے جارہا ہے۔

حالیہ ماہ کے دوران واٹس ایپ میں بیشتر تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

پہلے کمپنی کی جانب سے اے آئی اسٹیکرز اور دیگر متعدد ٹولز اور فیچرز متعارف کرائے اس کے علاوہ ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ۔

اب ایسا اے آئی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو پروفائل فوٹوز تیار کرنے میں مدد گار ہوگا۔

حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں اے آئی پروفائل فوٹوز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین کو ایسی تخلیقی اے آئی پروفائل فوٹوز بنانے کی سہولت ملے گی جو ان کی شخصیت سے مماثلت رکھتی ہوں گی۔

نئے بیٹا ورژن سے عندیہ ملتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے مزید اے آئی فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے ایپ کے استعمال کا تجربہ زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!