واٹس ایپ نے کال کرنے والے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی
ویب ڈیسک
|
24 Jun 2024
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلیے کالنگ کی سہولت کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
واٹس ایپ اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کیلیے ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسے وہ عام موبائل میں کالنگ کیلیے استعمال کرتے ہیں۔
اس فیچر کو ڈائلنگ کا نام دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کسی بھی شخص کا نمبر بغیر سیو کیے ڈال کر کے ایک بار میں ملا سکیں گے۔
اس وقت کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہونے والے نمبر کو کال کرنا مشکل ہوتا اور اس کے لیے پہلے نمبر کو سیو کرنا ہوتا ہے۔
یہ سہولت بیٹا ورژن صارفین کیلیے آزمائش کے طور پر متعارف کرادی گئی ہے ، اور کامیابی کے بعد تمام صارفین اس سے استفادہ کرسکیں گے۔
Comments
0 comment