واٹس ایپ صارفین کیلیے زبردست سہولت، نمبر ظاہر کیے بغیر بات کرنا ممکن

واٹس ایپ صارفین کیلیے زبردست سہولت، نمبر ظاہر کیے بغیر بات کرنا ممکن

واٹس ایپ نے فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا ہے
واٹس ایپ صارفین کیلیے زبردست سہولت، نمبر ظاہر کیے بغیر بات کرنا ممکن

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2024

میٹا کی زیر ملکیت موبائل اسٹنٹ میسج ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلیے ٹیلی گرام طرز پر زبردست فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کے متعدد صارفین کی خواہش تھی کہ وہ اپنا نمبر چھپا کر کسی کو میسج کریں جس پر کمپنی نے اُن کی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کیا۔

کمپنی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور صارفین کی پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلیے ایسا فیچر تیار کیا جو اُن کی دیرینہ خواہش تھی۔ جی ہاں واٹس ایپ نے اب ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ کسی کو بھی اپنا نمبر ظاہر کیے بغیر میسج کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ نمبر کے بجائے یوزنیم سے اکاؤنٹ بنائیں اور پھر اس کے ذریعے دوسروں کو میسجز کریں۔

اس فیچر کو فی الحال بیٹا صارفین کیلیے متعارف کرادیا گیا ہے جس کی آزمائش کے بعد مستقبل میں یہ دنیا بھر کے تین ارب صارفین کو مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔

سہولت کو استعمال کیسے کیا جاسکے گا؟

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو باقاعدہ اپ ڈیٹ بھیجی جائے گی اور وہ پلے اسٹور یا آئی او ایس اسٹور سے اسے اپ ڈیٹ کرلیں گے، جس کے بعد صارفین کے پاس سیٹنگز میں جاکر یوزر نیم کا آپشن آجائے گا۔

مستقبل میں جیسے صارفین کسی کو بھی فیس بک، ایکس، انسٹاگرام پر @ کے ساتھ نام لکھ کر سرچ کرتے ہیں ویسے ہی واٹس ایپ پر بھی تلاش کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یوزر نیم کی سہولت دستیاب ہے جہاں صارفین کا نمبر اُن کی اجازت کے بغیر ظاہر نہیں ہوتا جبکہ اس سے قبل پیغام رسانی کی ایپ ٹیلی گرام نے متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین کی شناخت کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!