آئی فون کے نئے سستے ترین موبائل کے حوالے سے اچھی خبر

ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
موبائل کی دنیا میں منفرد پہچان رکھنے والی کمپنی ایپل آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی فون نے 16 سیریز کو متعارف کرانے کے بعد سال 2025 میں سستا ترین سیٹ مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا اور اب امکان ہے کہ جلد اسے متعارف کرایا جائے گا۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون ایس ای کے نام سے آنے والے مہینوں میں متعارف کرایا جائے تاہم یہ ماضی کے ایس ای مڈالز سے مختلف ہوگا۔
ابھی تک اس ہینڈ سیٹ کی قیمت تو سامنے نہیں آسکی تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا کیمرا نوچ ڈیزائن ہوگا جبکہ ہوم بٹن بھی دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ موبائل کے حوالے سے لیک معلومات کے مطابق آئی فون ایس ای 16 میں اے 18 پراسیسر ہوگا۔ جبکہ مصنوعی ذہانت کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔
فون کے بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے جبکہ فرنٹ میں 12 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔ اس نئے ماڈل کی بیٹری بھی پہلے سے زیادہ بڑی ہوگی جبکہ وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3 اور 5 جی سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔
نئ لیک کے مطابق یہ فون بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
Comments
0 comment