اے آئی کے استعمال پر پابندی لگانے کی تجویز، خلاف ورزی پر 20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک
|
6 Feb 2025
امریکا نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر پابندی کیلیے قانون سازی پر غور شروع کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ری پبلیکن سینیٹر جوش ہاؤلے کی جانب سے پیش کیے گئے اس بل کا مقصد امریکی شہریوں کو غیر امریکی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے روکنا ہے۔
اگر یہ قانون منظور ہوجاتا ہے تو چین کی جانب سے بنائی گئی اے آئی کے استعمال کو روکا جائے گا اور استعمال کرنے والے کو 20 سال قید جبکہ دس لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
قانون میں تجویز کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی رقم دس لاکھ ڈالر سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قانون میں چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیپ سیک کا تذکرہ نہیں تاہم مبصرین سمجھتے ہیں کہ بل کا مقصد چینی ایپ پر ہی پابندی لگانا ہے۔
Comments
0 comment