ایکس کی غیر اعلانیہ بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر بڑا فیصلہ کرلیا

ایکس کی غیر اعلانیہ بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر بڑا فیصلہ کرلیا

چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے
ایکس کی غیر اعلانیہ بندش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2024

ملک بھر میں سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم ایکس کی غیر اعلانیہ بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں اُس نے لکھا کہ ملک بھر میں 17 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر غیر اعلانیہ طور پر بند ہے اور اس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے لکھا کہ سوشل میڈیا کی بندش آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت کیس کی سماعت کر کے پابندی کو ختم اور سروس مکمل بحال کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وزارت اطلاعات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے مطابق درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے، اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!