ایکس صارفین کیلیے موبائل کی ضرورت ختم، زبردست سہولت کا اعلان
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
سوشل میڈیا کے مشہور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے ایک ایسی زبردست سہولت متعارف کرادی ہے جس کے بعد صارفین کو موبائل فون سم یا واٹس ایپ سمیت کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس بات کا اعلان کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کیا جن کے خود ایکس پر 17.9 ملین فالوورز ہیں۔ مسک نے اپنے اعلان میں کہا کہ وہ جلد اپنا موبائل نمبر بند کرنے جارہے ہیں اور مستقبل میں ایکس کے ذریعے ہی کالز یا میسجز پر بات کریں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ سروس مفت صارفین کیلیے تو دستیاب نہیں ہوگی البتہ اس کو حاصل کرنے کیلیے 8 ڈالر ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔
وضاحت میں مزید بتایا گیا ہے کہ کال ریسیو کرنے کی سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہوگی البتہ کال کرنے کی سہولت صرف پریمیئم صارفین کو میسر ہوگی۔
ایکس کا کہنا ہے کہ بطور ڈیفالٹ، آپ ان اکاؤنٹس سے کالز وصول کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جن کی آپ پیروی کرتے ہیں یا آپ کی کنٹیکٹ بک میں موجود ہیں۔
کال کرنے کا آسان طریقہ
ایکس پریمیئم صارفین کو کال کرنے کیلیے صارف کو ایک بار ٹیکسٹ میسج ایپ کے ذریعے ہی بھیجنا ہوگا۔ کمپنی عہدیدار نے کہا کہ پریمیئم سہولت والوں کو صرف آڈیو نہیں بلکہ ویڈیو کالز اور میسجز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، ایک بار فیس ادا کرنے کے بعد صارف جتنی بھی چاہیے کالز یا میسجز کرسکے گا۔
Comments
0 comment