اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست سہولیات، چورہ شدہ موبائل آئی فون کی طرح لاک ہوجائے گا

اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست سہولیات، چورہ شدہ موبائل آئی فون کی طرح لاک ہوجائے گا

گوگل کی جانب سے نئے اینڈرائیڈ سسٹم میں ایک خاص فیچر شامل کیا گیا ہے
اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست سہولیات، چورہ شدہ موبائل آئی فون کی طرح لاک ہوجائے گا

ویب ڈیسک

|

17 May 2024

گوگل کمپنی نے اینڈرائیڈ موبائل صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے زبردست اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 15 سسٹم کی آزمائش جاری ہے جس کا بیٹا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

ماضی کے برعکس اس اینڈرائیڈ سسٹم میں صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ان فیچرز میں ایک ایسا فیچر بھی شامل ہے جس سے یہ بات معلوم ہوسکے گی کہ صارف کا موبائل دوسرے ہاتھ میں کب گیا۔

اس کے علاوہ فون چوری کی نشاندہی اور اس کے علاوہ متعدد دیگر فیچرز اینڈرائیڈ کے پرانے او ایس ورژن رکھنے والے فونز میں دستیاب ہوں گے۔

اس میں شامل تھیفٹ ڈیٹیکشن لاک غیر معمولی حرکات کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ اشارہ کرے گا کہ کسی نے صارف کے ہاتھ سے یا سامنے رکھی ٹیبل پر رکھے کو فون چھینا ہے یا چوری کیا ہے۔ اور پھر ایسی صورت میں موبائل کی اسکرین خود بہ خود لاک ہوجائے گی اور اس سے مشکوک حرکات کا اشارہ مل جائے گی جبکہ دور دراز منتقلی کے دوران یہ سسٹم سے ہٹ جائے گا۔

اس فیچر کے بعد صارف گوگل کے ویب پورٹل پر بھی جاکر اپنا فون بلاک کرسکے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!