ایپل کا نیا موبائل آئی فون 16 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

ایپل کا نیا موبائل آئی فون 16 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

کمپنی کی جانب سے رواں سال آئی فون 16 سیریز کے چار ماڈل متعارف کرائے جائیں گے
ایپل کا نیا موبائل آئی فون 16 کب متعارف کرایا جائے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2024

کیلی فورنیا: موبائل کی دنیا میں نمایاں مقام رکھن ےوالی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں صارفین ہر سال آئی فون کے نئے ماڈل کا انتظار کرتے ہیں اور انہیں ہر بار کچھ اچھے کی امید ہوتی ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی فون اور دیگر مصنوعات کے تعارف کے حوالے سے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رواں سال یہ تقریب 9 ستمبر کو کیلی فورنیا میں قائم ایپل کے ہیڈ آفس میں ہوگی۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی ایپل کی جانب سے آئی فون کے نئے فلیگ شپ فون کے ماڈلز سمیت دیگر ڈیوائسز پیش کی جائیں گی۔ اس حوالے سے کمپنی نے صحافیوں سمیت مختلف شخصیات کو شرکت کا دعوت نامہ بھی ارسال کردیا ہے۔

ایک صارف نے بتایا کہ اُسے اپیل کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ ’یہ نکھرنے کا وقت ہے‘ آپ 9 ستمبر صبح دس بجے تقریب میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایپل کی جانب سے نئے ماڈل کی چار سیریز یعنی آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون پرو میکس متعارف کرایا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!