یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے ٹی سیریز کو مات دیدی

یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے ٹی سیریز کو مات دیدی

برجمی ڈونلڈسن نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر والے اکانٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن نے ٹی سیریز کو مات دیدی

Webdesk

|

3 Jun 2024

امریکی ارب پتی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے مقبول ترین یوٹیوب چینل کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹی سیریز کو مات دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برجمی ڈونلڈسن نے بھارتی کمپنی ٹی سیریز کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر والے اکانٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے گزشتہ سال عہد کیا تھا کہ وہ اپنے دوست پیوڈی پائی کو سبسکرائبرز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ نے والے چینل ٹی سیریز کامقابلہ کریں گے۔

ایک سال سے زائدعرصے کی کوششوں کے بعدمسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل ویڈیو شیئرنگ سروس کاسب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی کمپنی ٹی سیریز کو 266 ملین فالورز کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا، تاہم امریکی نوجوان نے ڈیڑھ سال قبل ہی ٹی سیریز کمپنی کو ہرانے اور سب سے بڑے یوٹیوبر بننے کا وعدہ کیا گیا تھا جو انہوں نے پورا کردکھایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!