14 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
اس تعطیل کے بعد ہفتے میں دو روز بند رہنے والے اسکول تین دن کے بعد پیر کو کھلیں گے

ویب ڈیسک
|
6 Feb 2025
سندھ حکومت نے 14 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 14 فروری کو شب برأت کی مناسبت سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
ہر سال 15 شعبان کو سندھ بھر کے تمام سرکاری و تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس شب برأت 13 فروری جمعرات کی رات کو ہوگی۔
اس حساب سے صوبے بھر کے اسکول جمعے کے روز بند ہوں گے اور جو تعلیمی ادارے ہفتے میں دو روز بند رہتے ہیں وہ پھر تین روز کی تعطیل کے بعد پیر 17 فروری کو کھلیں گے۔
Comments
0 comment