10 hours ago
19 سالہ نیہا قتل کیس، والدہ سمیت چار ملزمان گرفتار
مقدمے میں مقتولہ کی والدہ آشی، صائمہ مغل، صابر مہر، فرمان مغل اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Webdesk
|
19 Oct 2025
میرپورخاص کی ریلوے کالونی میں پانچ روز قبل پر اسرار طور پر مردہ پائی جانے والی 19 سالہ لڑکی نیہا کے قتل کا مقدمہ بالآخر تھانہ وومین میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نورچنہ کی ہدایت پر پولیس نے سرکاری مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا۔ مقدمے میں مقتولہ کی والدہ آشی، صائمہ مغل، صابر مہر، فرمان مغل اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد والدہ اور ایک دوسری خاتون سمیت تمام چاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
Comments
0 comment