7 سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد، لاش جلادی گئی
ویب ڈیسک
|
21 Sep 2024
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزاہ ٹاؤن میں گھر کے باہر سے کھیل کے دوران لاپتہ ہونے والے بچے کو لرزہ خیز انداز سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 7 سالہ ارمان علی دوپہر کو کھانے کے بعد گھر کے باہر پڑوسی بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوا، والد نے بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو گھر کے قریب میں موجود ایک خالی پلاٹ سے اُس کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق بچے کو ذبح کر کے قتل کیا گیا اور پھر لاش کو آگ بھی لگائی گئی تاہم بچے کا جسم مکمل نہیں جھلسا۔ پولیس نے والد کو بتایا کہ ارمان کی لاش گھر کے ساتھ واقعہ چار دیواری سے ملی۔ انہوں نے کسی پر شک کا اظہار نہیں کیا۔
پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرلی جبکہ مقدمہ درج کر کے اسے سیریس کرائم انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا۔
Comments
0 comment