7 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل، مرکزی ملزم گرفتار

7 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل، مرکزی ملزم گرفتار

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
7 سالہ بچی سے زیادتی اور بہیمانہ قتل، مرکزی ملزم گرفتار

Webdesk

|

23 Jun 2026

 سرگردھا:  سرگردھا کے علاقہ کارخانہ بازار میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر نامزد افراد کو بھی شاملِ تفتیش کر لیا گیا، مقدمے میں کریانہ سٹور کے مالک سمیت تین افراد کو مبینہ طور پر قتل کی سازش اور معاونت کے الزام میں نامزد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دکان مالک محمد عباس کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد واقعہ پیش آیا، مرکزی ملزم ارسلان نے مبینہ طور پر دیگر نامزد افراد کے ایما پر بچی کو قتل کیا، ملزم نے قتل سے قبل مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ دو سال سے کریانہ سٹور پر ملازمت کر رہا تھا۔

 پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس حکام نے بتایا کہ تحقیقات تمام پہلوں سے جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!