عالمی پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک کے بانی امیر ترین شخص بن گئے
ویب ڈیسک
|
31 Oct 2024
عالمی پابندی کے باوجود ٹک ٹاک کے بانی ژانگ یامنگ امیر ترین شخصیت بن گئے۔
عالمی ادارے ہورون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری فہریست کے مطابق بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے.
واضح رہے کہ ٹک ٹاک بائٹ ڈانس کی زیر ملکیت کمپنی ہے۔ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ژانگ یامنگ کی جائیداد کی مالیت 4 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور ایک سال کے دوران اس میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ویسے تو ژیانگ نے بائٹ ڈانس کے سی ای او کے عہدے سے 2021 میں استعفیٰ دے دیا تھا مگر وہ اب بھی بیس فیصد حصص کے مالک ہیں۔
ژانگ یامنگ کے امیر ترین شخص بننے کے باعث میگنیٹ ژونگ کے مالک دوسرے نمبر پر آ گئے جن کی دولت 24 فیصد گر کر 47 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹینسنٹ کے بانی پونی ما ہیں جبکہ پی ڈی ڈی ہولڈنگز کے بانی کولن ہوانگ گزشتہ برس کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر آ گئے۔
Comments
0 comment