عوام پر بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

عوام پر بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

عوام پر 22 ارب 29 کروڑ کا بوجھ ڈال گیا گیا، نوٹی فکیشن جاری
عوام پر بم گرادیا گیا، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

نیشنل پاور الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 15پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبہک اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں تین ماہ یعنی جنوری سے مارچ 2024 تک اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا جبکہ نوٹیفکیشن کو منظوری کو کیلیے حکومت کو ارسال کردیا جس کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!