2 hours ago
آوارہ کتوں کے حملے سے بچہ جاں بحق
ویب ڈیسک
|
19 Apr 2026
ڈیرہ غازی خان کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن بچہ جانبحق ہوگیا۔
اہل خانہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق واقعہ کاندائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں نے رضوان نامی بچے کو حملہ کر کے بھنبھور ڈالا۔
بچے کو زخمی حالت میں علی پور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے حالت دیکھتے ہوئے اسے نشتر اسپتال ملتان بھیج دیا۔
نشتر اسپتال میں بچہ 3 دن زیر علاج رہا اور آج ہفتے کے روز انتقال کرگیا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ آوارہ کتے بڑی تعداد میں ہونے کیوجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے کوئی ایکشن بھی نہیں کے رہی۔
Comments
0 comment