بچے کو علاج کیلیے لانے والا شہری اسپتال کی حدود میں اندوہناک موت مارا گیا
ویب ڈیسک
|
25 Jun 2024
شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع عباسی شہید اسپتال میں بیٹے کو علاج کیلیے لانے والا اسپتال کی حدود میں آندھی گولی لگنے سے انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق بیٹے کے علاج کیلئے اسپتال آنے والا باپ اندھی گولی لگنے سے چل بسا م، مقتول عباسی شہید اسپتال کے پیڈز ڈپارٹ کے باہر کھڑا تھا کہ اسکی گردن پر آندھی گولی آکر لگی، جس کی سمت کا تعین بھی نہ ہوسکا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 32 سالہ افضل ولد اقبال کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کا كمسن بیٹا اسپتال میں زیر علاج تھا جس کی وہ تیمارداری پر معمور تھا ، فائرنگ کہاں سے ہوئی پولیس سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقع کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
Comments
0 comment