بہو کے مظالم کے شکار بوڑھے سسر کی پریس کانفرنس، جان بچانے کی دہائیاں
Webdesk
|
24 Jul 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے قلندرآباد میں بہو کے ہاتھوں ستایا شخص سامنے آگیا جس نے اپنی زندگی بچانے کی بھیک مانگی ہے۔
نذیر ولد عمر نامی شخص نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میری جان کو بہو(تانیہ) سےخطرہ ہے اور وہ مجھے مارنا چاہتی ہے لہذا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نزیر ولد عمر خان نے قلندرآباد میڈیا کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اپنا موقف اختیار کیا کہ میں لوں پٹیاں ڈھیری کا رہائشی ہوں اور اپنے بیٹے وسیم خان جو کہ ایک ایک حادثے میں معذور ہو چکا تھا کی شادی ہری پور کی رہائشی مساۃ تانیہ سے کروائی۔
متاثرہ شخص کے مطابق بہو نے گھر آتے ہی ہم پر مجھے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، آئے روز ستانا اور اپنے شوہر کے ساتھ گالی گلوچ کرنا مار پیٹ کرنا معمول بنا لیا ہے، جبکہ مجھے بھی ڈرا ڈرا کر ذہنی مریض بنا دیا ہے ، میں اسے پریشانی میں دل فالج و دیگر امراض میں مبتلا ہو گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسی ڈر کے مرے اپنی بیٹی کے گھراسلام آباد میں جاکر رہنے لگا، اسنے میری دوسری بہوں کو ڈرایا دھمکایا جس سے اسنے خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی اور ہم سب کو سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
نذیر عمر نے وزیراعلیٰ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈی آئی جی، ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے خاندان کے کسی بھی شخص کو کوئی نقصان ہوا تو اسکی تمام تر ذمہ دار میری بہو تانیہ ہوگی۔
Comments
0 comment