بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ 9 افراد کی اجتماعی زیادتی
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
بہاولنگر میں ایک شادی شدہ خاتون کو 9 مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق افسوسناک واقعہ صدر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا قریبی رشتہ دار جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اسے دوا دینے کے بہانے گھر سے لے گیا تھا۔
بعد ازاں اسے نشہ آور ادویات کا انجکشن لگایا گیا اور پھر مبینہ طور پر نو افراد نے متعدد بار گینگ ریپ کیا۔
خاتون کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اسے دو دن تک گھر میں بند رکھا۔
متاثرہ نے کہا کہ وہ "موقع ملتے ہی" فرار ہوگئی۔ تاہم، خاتون کو طبی قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
متاثرہ کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
Comments
0 comment