بجلی کی قیمت میں کمی

بجلی کی قیمت میں کمی

دسمبر کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا
بجلی کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2025

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کے تحت کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کو 88 پیسے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اس کمی کا فائدہ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ہوگا۔ تاہم یہ رعایت لائف لائن، پروٹیکٹڈ کیٹیگری صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر لاگو نہیں ہوگی۔

فیصلے کے ساتھ ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ نے ایک علیحدہ نوٹ بھی تحریر کیا، جس میں انہوں نے بجلی کمپنیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی نااہلیوں کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گڈو 747 پاور پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلانے کے نتیجے میں ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی خرچ ہوا، جس سے صارفین پر بلاوجہ مالی دباؤ بڑھا۔

نیپرا کے اس فیصلے سے شہریوں کو موجودہ معاشی حالات میں کچھ مالی سہولت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!