بلدیہ ٹاؤن کی پہاڑیوں سے 12 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کی سنسان پہاڑیوں پر ایک بچے کی کئی روز پرانی برہنہ حالات میں لاش ملی۔

Webdesk
|
30 May 2025
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کی پہاڑیوں سے 12 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد ہوئی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کی سنسان پہاڑیوں پر ایک بچے کی کئی روز پرانی برہنہ حالات میں لاش ملی۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہ ملی، وقوعہ کے اطراف کئی کلومیٹر تک کوئی آبادی نہیں۔
پولیس نے بچے کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کی وجہ موت سامنے آسکے گی۔
Comments
0 comment