8 hours ago
بلوچستان لہو لہو، عید کے پہلے روز دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
|
8 Jun 2025
بلوچستان کے علاقے کیچ میں مسجد کے قریب اور پنجگوار بازار میں دھماکے کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کیچ کے علاقے بلیدہ زامران میں مسجد کے قریب دھماکے میں دو شہری جاں بحق ہوئے جبکہ پنجگور کے علاقے بونستان مارکیٹ میں دھماکا ہوا جس میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔
کیچ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت امین ولد کریم اور نوید ولد محمد امین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عبدالواحد، لال محمد، ارشاد اور ندیم شامل ہیں۔
عید کے پہلے روز بلوچستان کے دو علاقوں میں ہونے والے دھماکوں میں چار شہری زخمی بھی ہوئے۔
دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محفوظ بنانے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکورٹی کے سخت اقدامات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے انتظار کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment