بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں سے 15 افراد، 188 مویشی جاں بحق

بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں سے 15 افراد، 188 مویشی جاں بحق

بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد زخمی بھی ہوئے
بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے اور بارشوں سے 15 افراد، 188 مویشی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2024

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جون سے اب تک ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی جبکہ مختلف حادثات میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے اب تک 15افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوئے ہیں جبکہ سیلابی ریلوں کو مکانات ، سڑکیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

اس کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے سمیت دیگر واقعات میں 188 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

 پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق 7جون سے جاری بارشوں کے دوران 5بچوں سمیت15افراد جاں بحق جبکہ 33زخمی ہوئے زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی ،چھت اور دیواریں گرنے سے ہوئیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں تین خواتین اور 10بچے بھی شامل ہیں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 354مکانات کو نقصان پہنچا ، جن میں 93مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 261مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔

طوفانی بارشوں سے 372ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور 36کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں سیلابی صورتحال کے باعث 5 پلوں کو نقصان پہنچا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!